صحافی کی معاونت سے معذور لڑکی کو مصنوعی ٹانگیں فراہم

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی //سماجی کارکن و صحافی نے راجوری کے سب ڈویژن کوٹرنکہ کی دونوں ٹانگوں سے معذور ایک لڑکی کی مصنوعی ٹانگیں لگوانے میں معاونت کی جس پر سیاسی و سماجی شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی کارکن و صحافی عمران خان کی کوششوں سے ’ہوپ ڈسپلٹی سینٹر گاندربل ‘کشمیر سے مصنوعی ٹانگیں فراہم کی گئیں۔مذکورہ معذور لڑکی ناری نکتین راجوری میں قیام پذیر ہے جبکہ مذکورہ سماجی کارکن نے محکمہ سوشل ویلفیئر کےساتھ مل کر گاندربل کے ہوپ ڈسپلٹی سینٹر سے رجوع کیا اور لڑکی کےلئے مصنوعی ٹانگوں کا انتظام کیا ۔مصنوعی ٹانگیں لگوانے کے بعد تعظیم اختر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سماجی کارکن کی معاونت سے اسکو مصنوعی ٹانگیں ملی ہیں ۔تعظیم نے مزید کہا کہ انسانیت آج بھی زندہ ہے۔سماجی کارکن و دیگر معززین نے ایگز یکٹو ڈائریکٹر سمیع اللہ وانی کا شکریہ ادا کیا ۔
 

تازہ ترین