دبڑ گاﺅں کی عوام کےلئے رابطہ سڑک تیار نہ ہوسکی

مقامی لوگ آج بھی کئی کلو میٹر تک پیدل سفر کرنے پر مجبور

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


رمیش کیسر
نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے دبڑ گاﺅں میں ابھی تک رابطہ سڑک تعمیر نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی کلو میٹر تک اس جدید دور میں بھی پیدل سفرکرنا پڑرہا ہے ۔دبڑ گاﺅں کے موہڑہ ،جلائی گوڑھ کے مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس جدید دور میں بھی مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر ہسپتالوں تک لے جایا جاتا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرحدی دیہات کے ایک وسیع علاقہ کو رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ ان کو امید تھی کہ پنچایتی نظام قائم ہونے کے بعد رابطہ سڑکیں تعمیر ہو نگی لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ کےلئے سڑک کا پلان تیار کر کے اس کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا ہے ۔مکینوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دبڑ گاﺅں میں رابطہ سڑک تعمیر کی جائے تاکہ ان کو دوران آمد ورفت مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
 

تازہ ترین