پی ڈبلیو ڈی نے بے روز گارنوجوانوں کو کنٹریکٹر کارڈ جاری کئے

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


راجوری //راجوری ضلع میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے بے روز گار نوجوانوں کو ٹھیکیداری کارڈ جاری کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنا روز گار کما سکیں ۔ضلع میں نئے تعینات ہوئے سپر نا ٹینڈنگ انجینئر پی ڈبلیو ڈی انجینئر شیخ جاوید مقبول نے نوجوانوں کی جانب سے کارڈوں کےلئے جمع کروائی گئی فائلیں مکمل کر کے کارڈ نوجوانوں کو سپرد کر دئیے ہیں ۔اس سے قبل محکمہ کی جانب سے نوشہرہ میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوان کاغذات مکمل ہونے کی صورت میں فائلیوں کی جانچ کرنے کے بعد نوجوانوں کو کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔منگل کو محکمہ کی جانب سے راجوری میں ایک کیمپ کے دوران کئی نوجوانون کو مذکورہ کارڈ دئیے گئے ہیں ۔ایس ای محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے فائلیں دفتر میں پڑی ہوئی تھی تاہم انہوں نے تعیناتی کے ساتھ ہی فائلیں مکمل کرنے کا عمل شروع کیا جس کے بعد نوجوانوں کو کنٹریکٹر کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے ایس ای کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محکمہ کی جانب سے نوجوانوں کو مدد فراہم کی جائے گی ۔
 

تازہ ترین