سعدہ کدل میں پولیس پر فائرنگ

حملے کے بعد تلاشیاں

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر // معمول کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس پر جنگجوئوں نے سعدہ کدل علاقے میں فائرنگ کی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ شام قریب ساڑھے 7 بجے اس وقت پیش آیا جب آرمڈ پولیس کی ایک گاڑیوں پر سعدہ کدل کے نزدیک جنگجوئوں نے دور سے چند گولیاں چلائیں۔ اس موقعہ پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فورسز کی بھاری تعداد یہاں پہنچ گئی جنہوں نے علاقے میں تلاشیاں لیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
 
 

تازہ ترین