۔ 29سرکاری اسپتالوں میں معمول کا کام بحال

۔ 24کووڈ اسپتالوںمیں 163متاثرین زیر علاج،6کی حالت نازک

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر /پرویز احمد /جموں و کشمیر میںکورونا وائرس کی دوسری لہر سے نپٹنے اورمتاثرہ افراد کو علاج و معالجہ فراہم کرنے کیلئے مختص کئے گئے 53سرکاری اسپتالوں میں  29طبی اداروں میں معمول کا کام کاج بحال ہوگیا ہے لیکن ابھی بھی مختلف طبی اداروں میں 163کورونا متاثرین زیر علاج ہیں جن میں  51جموں جبکہ 112متاثرین کشمیر صوبے میں زیر علاج ہیں۔ مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج 163متاثرین میں 6کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر 157کی حالت مستحکم بنبی ہوئی ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج و معالجہ کیلئے مختص رکھے گئے 53سرکاری اسپتالوں میں 29اسپتالوں میں زیر علاج مریض صحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ 24سرکاری اسپتالوں میں ابھی بھی 163افراد زیر علاج ہیں۔ مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج 163متاثرین میں 51جموں جبکہ 112متاثرین کشمیر کے 11سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کشمیر صوبے میں قائم 11سرکاری اسپتالوں میں صدر اسپتال سرینگر میں 11،سکمز صورہ میں 47، سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں 11، ڈی آر ڈی او اسپتال کھنمو میں 4،کشمیر نرسنگ ہوم میں 5، جی ایم سی بارہمولہ میں 6، جی ایم سی اننت ناگ میں 5، ٹروما اسپتال اننت ناگ میں 1، ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں 2، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر  چھانہ پورہ میں 2اورکیمونٹی ہیلتھ سینٹر کپوارہ میں 2افراد زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے کے 28سرکاری اسپتالوں میں 15میںکوئی کورونا مریض زیر علاج نہیں ہے اوراسلئے ان اسپتالوں میں معمول کا کام کاج شروع ہوگیا ہے جبکہ دیگر 13سرکاری اسپتالوں میں ابھی بھی 51متاثرین زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے کے 13سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج 51متاثرین میں جی ایم سی جموں میں 15، ڈی آر ڈی او بگوتی نگر جموں میں 2، جی ایم سی سی ڈوڈہ میں 12، سی ایچ سی بھدروہ میں 1، جی ایم سی راجوری میں 5، اے کے گپتا اسپتال جموں میں1، نارائین اسپتال کٹرا میں 1،ضلع اسپتال ریاسی میں 1، سب ضلع اسپتال کٹرا میں 1، ضلع اسپتال کشتواڑ ، ضلع اسپتال پونچھ میں 3، سی ایچ سی مینڈھر میں 2، سی ایچ سی سرنکوٹ میں 2جبکہ ضلع اسپتال ادھمپور میں 1مریض زیر علاج ہیں۔ 
 

تازہ ترین