دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس آج خلاء کے لئے پرواز کریں گے

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


واشنگٹن // دنیا کے سب سے امیرترین شخص اوربلو اوریجن وامیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوف منگل کو اپنی کمپنی کے پہلے انسانی اورعملے سے لیس مشن میں خلاء تک کی اڑان بھریں گے۔ بیزوف کی بلو اوریجن کمپنی کا نیو شیفرڈراکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اورہندوستانی وقت کے مطابق شام چھ بج کر تیس منٹ پر خلاء کے لئے روانہ ہوگا، جس میں چارلوگوں کاقافلہ سوارہوگا۔ اس میں سے بیزوف سمیت کوئی بھی مستند خلاباز نہیں ہے۔ راکٹ مغربی ٹیکساس میں ایک دوردرازمقام سے پروازکرے گا۔بیزوس کے اڑان بھرنے سے ٹھیک نودن پہلے ایک اورارب پتی برطانیہ کے سررچرڈ بریکسن اپنی ورجن گیلکسی کمپنی کے خلائی جہاز یونٹی کی مددسے اسٹریٹ اسپیئر کے 60 میل اوپر کامیاب پروازکی۔بیزوس اپنے بھائی مارک کے علاوہ 82 سالہ میری والیس فنک کے ساتھ پروازکریں گے جو ایک سابقہ ٹیسٹ پائلٹ تھیں۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں ایک غیر رسمی خلاباز پروگرام میں تربیت حاصل کی تھی۔ عملے کا چوتھارکن ایک ڈچ لڑکا 18 سالہ اولیور ڈیمن ہے۔
 

تازہ ترین