وزیر اعظم نے اپنی ناکامی کا ٹھیکرا وزیر صحت پر پھوڑا :کانگریس

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// کانگریس نے آج حکومت پر کورونا وائرس مرض سے نمٹنے میں تمام محاذوں پر مکمل ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے وزیراعظم نے مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح و بہبود کو قربانی کا بکرا بنایا۔راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیک ارجن کھرگے نے منگل کو کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر ایوان میں ہونے والی گفتگو میں حصہ لینے کے دوران کہا کہ ملک کے عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے عوام نے پوری طرح سے اعتماد کااظہار کیا تھا لیکن وزیر اعظم وزیر نے اعتماد توڑا اور عوام کو دھوکہ دیا۔انہوں نے کہا کہ [؟]جب مودی جی نے لوگوں سے اپیل کی تو انہوں نے پلیٹیں بھی بجائیں اور تالی بھی بجائی اور دیپ بھی جلائے ۔ یہاں تک کہ گھروں میں قید بھی رہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کیا ملا لوگوں کی موت کے اعدادوشمار بھی ٹھیک سے نہیں بتائے جارہے ہیں۔مسٹر کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم اس مسئلے کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے لیکن انہوں نے اس کی ذمہ داری لینے کے بجائے مرکزی وزیر صحت کو قربانی کا بکرا بنایا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی حکومت سے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے اور ہم مل کر اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے کام کرسکتے ہیں۔مسٹر کھڑگے نے بتایا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور خود ان کے ذریعہ لکھے گئے تین خطوط وزیراعظم کو پیش کیے تھے جس میں بہت ساری تجاویز تھیں لیکن اب تک ان کا نہ تو کوئی جواب ملا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی بات کی گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں ملک مل کر اس چیلنج کا کس طرح مقابلہ کرے گا۔
 

تازہ ترین