تازہ ترین

جموں سینٹرل جیل سے برآمد فون ڈی کوڈنگ کے لئے چندی گڑھ روانہ

تاریخ    19 جولائی 2021 (33 : 12 PM)   


یو این آئی
جموں// سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں چند روز قبل برآمد ہونے والے موبائل فون، جن کو مبینہ طور پر قیدی استعمال کرتے تھے، کو ڈی کوڈنگ کے لئے چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ جیل سے برآمد شدہ موبائل فونوں میں سے پانچ سمارٹ فونوں کو ڈی کوڈنگ کے لئے فورنسک سائنس لیبارٹری چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے جبکہ بیس ماڈل فونز سائبر سیل جموں کو بھیج دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل سے سی آئی ڈی نے سات چاقو، دس موبائل فون (اینڈروئیڈ اور بیس ماڈل )، سات سم کارڈ، بارہ ہیڈ فون، چار پن ڈرائیو، یو ایس بی ملٹی پورٹ، ایک سیم سنگ موبائل فون بیٹری، پانچ چار جرز، دو بلیو ٹوتھ، تین ڈاٹا کیبلز برآمد کئے گئے ہیں۔