فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو خراج عقیدت

ایوان صحافت کشمیر میں ایک تعزیتی تقریب

تاریخ    19 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// افغانستان میں ایک جھڑپ کے دوران پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوئے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی’’ رایٹرس‘‘ کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی یاد میں ایوان صحافت کشمیر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کے علاوہ ان کی تصویر پر گلباری کی گئی۔اس تعزیتی تقریب میں نامہ نگاروں،فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت بھی کی گئی۔صحافیوں نے شمع جلا کر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ ایوان صحافت کشمیر کے صحن میں دانش صدیقی کی کچھ یادگاری تصاویر کو بھی نمایا ںکیا گیا تھا۔ایوان صحافت کشمیر میں چند ایک صحافیوں نے کہا کہ انہوں نے بیرون وادی دانش صدیقی کے ساتھ کام کیا ہے اور جہاں وہ اپنے شعبے کے ماہر تھے وہیں ایک زندہ دل اور پرکشش انسان بھی تھے۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران انہوں نے ناقابل فراموش کام کیا۔
 

تازہ ترین