تازہ ترین

’ ملازمین کی قابلیت اور ہنربڑھانے کیلئے تربیت لازمی ‘

سجادبزازکوجے کے بینک کے ٹریننگ کالج کااضافی چارج تفویض

تاریخ    19 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// جموں کشمیربینک کے ایڈیٹرسجاد بزاز،جوبینک کے انٹرنل کمیونیکیشن اینڈنالج منیجمنٹ (IC&KM) ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی کررہے تھے،کوبینک کے اسٹاف ٹریننگ کالج سرینگر کااضافی چارج دیاگیا ہے۔متعلقین کے کثیرحلقوں نے بینک کے  چیئرمین ومنیجنگ ڈائریکٹرآر کے چبھرکے اِس فیصلے کوسراہا ہے۔کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بینک کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر آرکے چبھر نے بینک کے عملہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت پرزورددیتے ہوئے کہاکہ یہ بینکنگ اورمالی سیکٹر کے تبدیل ہورہے جدیدتقاضوں کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ کووِڈ کی عالمگیر وباء نے تعلیم وتربیت کے ابجد کو تبدیل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک قلیل وقت میں تعلیم اینٹ گارے کے جماعت کے کمروں سے ڈجٹل ماحول میں منتقل ہوئی ہے۔تربیت ملازمین کی قابلیت اور ہنربڑھانے کالازمی حصہ ہے اور اس سے خصوصاً بینکنگ شعبے میں انسانی وسائل کی صلاحیتوں میں نکھار پیداہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی محسوس کیاکہ اس طریقے کوآزمایا جائے اور ڈجٹل طور سیکھنے کے عمل کے نئے ماحول سے آشناہوجائیں اوربینک کے انسانی وسائل کیلئے آن لائن تربیت کے سیشنز کی سہولیات مہیارکھیں۔ چبھر نے مزیدکہا،’’یہاں مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے اورمجھے اطمینان ہے کہ ہم نے کووِڈ- 19کی عالمگیر وباء کے پھوٹ پڑنے سے قبل ہی بینکنگ اور مالیاتی صنعت کے تازہ صورتحال سے عملہ کو باخبررکھنے کیلئے ڈجٹل طریقے کاآغازکیاتھااوراس شعبے کانام ہم نے’کمیونیکیشن اینڈ نالج منیجمنٹ ‘(ICKM)رکھاتھا۔‘‘انہوں نے مزیدکہا ،’’بینک اندرون ادارہ عملہ کے تربیتی نظام کو جدیدتقاضوں پرمضبوط کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کے نئے آلات کااستعمال کررہا ہے۔ ہم نے سجادبزازکو(ICKM)کے سربراہی کرنے کے علاوہ بینک کے ٹریننگ کالج کی سربراہی کا اضافی چارج تفویض کیاہے۔انہوں نے کہا کہ (ICKM)کے معرض وجود میں آنے کے بعد سے انہوں نے اس کی سربراہی جس انداز سے کی ،اُن کی وہ کارکردگی غیرمعمولی رہی اور انہوں نے جموں کشمیر بینک کو ہماری توقعات کے عین مطابق علم کا بینک بنایا اوراندرون مواصلات اور منیجمنٹ کے نئے آلات انہوں نے متعارف کرائے۔قابل ذکر ہے کہ سجاد بزاز نے دس سال تک بینک کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی قیادت کی اورانہیں جنوری2019میں بینک کے نئے شعبے(ICKM)کی سربراہی سونپی گئی۔ سجاد بزازبینک کے ایڈیٹر2004میں مقرر کئے گئے جب بینک نے اُسی سال ایڈیٹر کی اسامی معرض وجود میں لائی تاکہ بینک کی مطبوعات،اشتہارات،ریڈیو/ٹیلی ویژن پروگرام،ذرائع  ابلاغ سے تعلقات وغیرہ کی دیکھ بھال کی جائے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موصوف  جموں کشمیرکے کونے کونے میںعوام میں مالی خواندگی پیداکرنے میں پیش پیش رہے ہیں اورانہوں نے مختلف سماجی واقتصادی موضوعات کواپنی تحاریر میں اُجاگر کیا۔