تازہ ترین

بجلی فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیار

۔4 برس سے فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


 سری نگر//کشمیرپاورڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ نے  بجلی فیس میں اضافے کی خبروں کوبے بنیاد قررادیتے ہوئے کہا کہ بجلی فیس میں گزشتہ چار برس سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔کے این ایس کے مطابق کشمیر پاور ڈسٹربیوشن کار پوریشن لمیٹیڈ (KPDCL) نے سنیچر کے روز بتایا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ4 سال کے دوران بجلی کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ان میڈیا رپورٹس میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے کہ بجلی فیس میںکوئی اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا محکمے کی ونگ کو اس حوالے سے از خود اضافہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا تاہم صارفین سے بجلی کے استعمال کے حساب سے فیس وصول کیا جاتا ہے ۔