سرینگرمیں لیبارٹریز کا آغاز

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//Oncquestلیبارٹریزنے صدر ہسپتال سرینگر کے قریب کاکہ سرائے میں 2200 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی جدید سہولیات سے لیس لیبارٹری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر موجود پروفیسر محمد سلطان کھورو (سابق ڈائریکٹرسکمز) نے کہا ’’Oncquestلیبارٹری بہت زیادہ ضرورت کی سہولیات فراہم کرے گی‘‘۔ڈاکٹر رویندر دیپ سنگھ سیٹھی ، سی ای اوOncquestلیبارٹریز نے کہا کہ’ ہمارے ماہرین مریضوں کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ررہتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ نمونے گھرسے جمع کرنے کی سہولت بھی میسرہے۔اس دوران حفظان صحت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں بھرتے ہیں۔آن کویسٹ لیبارٹریز کے پاس پیتھولوجی میں اعتماد اور درستگی کی 20 سالہ میراث ہے۔
 

تازہ ترین