تازہ ترین

دہلی یونیورسٹی میں داخلہ شیڈول کا اعلان

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی // دہلی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پی سی جوشی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ دہلی یونیورسٹی اپنے کالجوں میں انڈرگریجویٹ کورسز کے لئے 65000 نشستوں کے اندراج کا عمل 2 اگست سے شروع کرے گی اور امکان ہے کہ 7 اور 10 ستمبر کے درمیان پہلے کٹ آف فہرست کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہا ، 20000 پوسٹ گریجویٹ (پی جی) نشستوں اور دہلی یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ (DUET) کورسوں کے لئے اندراج کا عمل 26 جولائی سے شروع ہوگا۔