تازہ ترین

پارلیمنٹ اجلاس کل سے

نائیڈو کا سیاسی جماعتوں سے تعاون طلب

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی//راجیہ سبھا کے چیرمین ایم ونکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے سنیچر کو ایوان چلانے میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی کرنے کی اپیل کی اور ایوان کی کارروائی میں تمام کی شراکت یقینی بنانے کی اپیل کی۔نائب صدر کی رہائش گاہ پر بلائی گئی اس میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیرمملکت وی مرلی دھرن اور ارجن میگھوال کے علاوہ ایواان کے لیڈر پیوش گوئل اور ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے موجود رہے ۔ پارلیمنٹ کا اجلاس پیر سے شروع ہورہا ہے ۔راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ایوان چلانے میں تعاون کا یقین دلایا۔ میٹنگ میں ایوان کی تمام سیاسی جماعتوں اور گروپوں کو مدعو کیا گیا تھا۔میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، شہری ہوابازی کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا، وزیر صحت منسکھ مانڈویا، فشریز اور جانور پالنے کے وزیر پرشوتم روپالا اور محنت اور روزگار کے وزیر بھوپندر یادو بھی موجود تھے ۔میٹنگ میں کانگریس کے آنند شرما اور اے کے انٹنی، سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شردپوار، ترنمول کانگریس کے ڈیرک او برا ئن کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی، تلنگانہ راشٹر سمیتی، تیلگو دیشم پارٹی، اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔