تازہ ترین

جے کے پی ایل:سلطان واریئرز اور علی جان کرکٹ کلب نے جیت درج کی

تاریخ    18 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر //جے کے پی ایل کے تحت گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میںکل پہلا میچ کل سلطان واریئرز اورٹیم کشمیر ویوز کے مابین کھیلا گیا۔ سلطان واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں مجموعی طور پر 136 رنز بنائے۔ جواب میں ٹیم کشمیر ویوز نے صرف 10 وکٹوں کے نقصان پر 108 رن بنائے۔ گوہر لیگی کو عمدہ باؤلنگ کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرا میچ علیجان کرکٹ کلب اور ایم اے اے اے کے کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ ایم اے اے کے کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وہ صرف 124 ر ن بناسکے۔ جواب میں علی جان کرکٹ کلب نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر رن بنائے۔ عادل کچرو کو عمدہ بلے بازی کی کارکردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا۔