پٹرول کے دام 30 پیسے بڑھ کر نئی سطح پر

تاریخ    17 جولائی 2021 (43 : 10 AM)   

یواین آئی

نئی دہلی// ایک دن کی خاموشی کے بعد سنیچر کو گھریلو سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے راجدھانی دلی سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں اس کی قیمت ئے سطح پر پہنچ گئی جبکہ ڈیزل کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جمعرات کو پٹرول 35 پیسے فی لیٹر کے اضافے کے ساتھ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا اور ڈیزل 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔

دہلی میں ہفتے کے روز اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 101.84 روپے اور ممبئی میں اس کی قیمت 107.83 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ہفتے کے روز پیٹرول میں 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین