تازہ ترین

،کوٹ بھلوال جیل میں تلاشیاں، 10موبائل فون اور سم ضبط

تاریخ    16 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// جموں کے کوٹ بھلوال جیل میں پولیس کی سی آئی ڈی ونگ نے تلاشی کارروائی کے دوران 10موبائل فون،7سم کارڈ،12ہیڈفون، 4پین ڈرائیو،5موبائل چارجر، 7چاکو، ایک ڈائری اور فون نمبرات پر مشتمل8صفحاتضبط کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ سی آئی ڈی ونگ نے کوٹ بھلوال جیل میں چھاپے کے دوران زیر حراست قیدیوں کی جانب سے استعمال کئے جا رہے 10 موبائل فون ضبط کئے۔غور طلب ہے کہ کوٹ بھلوال جیل میں سال 2005 میں اس طرح کا پہلا چھاپہ مار گیا  تھاجس دوران وہاں کئی موبائیل فو ن ضبط کئے گئے تھے اور بعد میں وہاں قیدیوں کی بلاک بند ی کی گئی اور قیدیوں کی آ سان نقل وحر کت کو سخت بنایا گیا۔