چوگام قاضی گنڈ کا اے ٹی ایم| ابتک 2بار لوٹنے کی کوشش

تاریخ    11 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ //چوگام قاضی گنڈ میں گذشتہ شب نقب زنوں نے اے ٹی ایم کی توڑ پھوڑ کرکے نقدی لوٹنے کی کوشش کی ۔ نقب زنوں نے سٹیٹ بنک آف انڈیا کے اے ٹی ایم مشین کی توڑ پھوڑ کی اور اسے کافی نقصان پہنچایا لیکن وہ مشین کو کھولنے میں ناکام رہے۔منگل کی صبح پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی اور پولیس فوراً یہاں پہنچ گئی اور انہوں نے اے ٹی ایم مشین کو اپنی تحویل میں لیا جسکی توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نقب زنوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کچھ ماہ قبل بھی اسی اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی۔
 

تازہ ترین