تازہ ترین

مودی جی 8اجلاس میں ورچول شرکت کریں گے

تاریخ    11 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی ورچول دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے گروپ جی -7 کے 47 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ برطانیہ کی زیرصدارت سربراہی اجلاس 12 اور 13 جون کو ہائبرڈ ماڈ میں ہو رہا ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مسٹر مودی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن وزیر اعظم نے ملک میں کووڈ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کانفرنس میں آسٹریلیا ، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ کو مہمان ممالک کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے ۔ مسٹر باگچی نے بتایا کہ اس مرتبہ جی -7 سربراہی اجلاس کا موضوع 'بیلڈ بیک بیٹر' ہے اور برطانیہ نے چار ترجیحات کا خاکہ پیش کیا ہے ، جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نکلتے ہوئے مستقبل میں وبا کے خلاف سخت مزاحمت، آزاد اور غیر جانبدار تجارت کے ذریعہ سے خوشحالی،آب و ہوا کی تبدیلی کا مقابلہ کرنے اور زمین کے حتیاتی تنوع کا تحفظ اور مشترکہ اقدار اور کھلے معاشروں کو بااختیار بنانا شامل ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ ان رہنماؤں کے درمیان وبائی امراض سے صحتیاب ہونے کی عالمی کوششوں کے ساتھ بالخصوص صحت اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین