تازہ ترین

۔50ہزار سے زائد ٹیسٹ کا نیا ریکارڈ| 1117متاثر ،25فوت

متاثرین میں 28مسافر شامل،سرینگر میں مثبت کیسز کی تعداد سب سے زیادہ

تاریخ    11 جون 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوان کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 50ہزار 508ٹیسٹ کئے گئے جن میں 28مسافروں سمیت1117افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 4ہزار 866ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 25افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4143ہوگئی ہے۔ جمعرات کو کورونا وائرس سے مزید 1117افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 332جموں جبکہ 785کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 785افراد میں 15بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 770مقامی سطح پر رابطے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 785افراد میں سرینگر میں 194، بارہمولہ میں100، بڈگام میں121، پلوامہ میں77، کپوارہ میں81، اننت ناگ میں74، بانڈی پورہ میں44،گاندربل میں30،کولگام میں56 اور شوپیان میں صرف8متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ88ہزار612ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید12افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میںصدر اسپتال میں3،سکمز صورہ میں 2،رعناواری اسپتال میں1،ضلع اسپتال پلوامہ میں2،جی ایم سی اننت ناگ میں 2 اور سکمز صورہ میں 1شخص فوت ہوگیا ہے۔متوفین کی مجموعی تعداد2130ہوگئی ہے۔  جموں میںبدھ کو332فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے13بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ319فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے332متاثرین میں جموں میں50، ادھمپور میں47، راجوری میں44، ڈوڈہ میں56، کٹھوعہ میں16، سانبہ میں11 کشتواڑ میں24، پونچھ میں24 رام بن میں22اور ریاسی میں11افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد116254ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید13فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں4، گاندھی نگر اسپتال میں 1،ضلع اسپتال پونچھ میں 1،ضلع اسپتال ریاسی میں 1،زچگی اسپتال ستواری میں ایک،ایس ایس ایچ اسپتال جموں میں ایک،شری ماتا ویشنو دیوی اسپتال کٹرا میں 4جبکہ ایک شخص گھر میں فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2013ہوگئی ہے۔ 
 
 

لداخ میں 72نئے معاملات 

سرینگر/پر ویز احمد/گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لداخ میں کورونا وائرس کے 72نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 19330تک پہنچ گئی ہے تاہم دوسرے روز بھی کوئی اموات نہیں ہوئیں۔نئے کیسوں میں 64افراد کے ٹیسٹ لیہہ میںمثبت پائے گئے جبکہ 8نئے معاملات کے ساتھ ہی کرگل میںمتاثرین کی تعداد 3354تک پہنچ گئی ہے ۔ اس کے علاقہ گزشتہ سال سے لداخ میںکورونا سے اموات کی تعداد 195تک پہنچ گئی ہے جن میں سے لیہہ میں 141جبکہ کرگل میں 54 مریض شامل ہیں۔
 

تازہ ترین