تازہ ترین

سیاحتی سرگرمیوں کوفروغ اورشعبے کااحیاء

ٹورازم سیکریٹری کا شراکت داروں سے تبادلہ خیال

تاریخ    9 جون 2021 (00 : 01 AM)   


سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے کشمیر کے سیاحتی شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور جموں وکشمیر میں سیاحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال پر غورو خوض ہوا۔میٹنگ میں ناظم سیاحت کشمیر جی این ایتو ، ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی بخشی جاوید ہمایوں ، ڈپٹی دائریکٹر سیاحت ( رجسٹریشن ) احسان الحق چشتی ، ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرس کے نمائندگان ، وائٹ واٹر رافٹنگ ، ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ ، سائیکلنگ اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔نمائندوں نے وادی کشمیر میں اَپنے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف اَمور اور تجاویز پیش کیں۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ دُنیا بھرمیں سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مارکیٹنگ اور پرومویشنل ٹولز اور سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والوں کے لئے اِستعمال کریں۔سرمد حفیظ نے کہا کہ جموںوکشمیر میں سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کے سلسلے میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے جہاں سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مقامی شراکت دارباہر موجود لوگوں کو سیاحتی مقامات کی پیش کش اور تشہیر کریں گے تاکہ یونین ٹیریٹری ملک میں سیاحوں کا پہلا مقام بن سکے۔اُنہوں نے شراکت داروں سے کہا کہ وہ سائیکلنگ ، مائونٹین  بائیکنگ ، ہائیکنگ ، ٹریکنگ ، واٹر سپورٹس وغیرہ کا اہتمام کریں تاکہ قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کو جموںوکشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اِس طرح کے مقابلوں کے لئے مدعو کیا جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سیاحوںکے دورے کے لئے ا نفارمیشن بروشروں، دکانوں کی خدمات حاصل کرنے ، تفریحی سازو سامان اور دیگر سہولیات کے ذریعے مختلف مقامات پر ایسی سرگرمیوں میں مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مراتھن سائیکلنگ ایونٹوں کی بین الاقوامی اہمیت حاصل ہوگی جہاں ملک کے بہترین لوگوں کو اِن تقریبات میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا جاسکتا ہے ۔سرمد حفیظ نے کہا کہ محکمہ اور شراکت داروں کو سیاحت کے شعبے کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے ۔کیوں کہ حکومت مقامی شراکت داروں کو اِن سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے میں مدد کرنا ہے۔
 

تازہ ترین