امام جامع کشتواڑ سڑک حادثہ میں بچ گئے

تاریخ    8 جون 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ// مرکزی جامع مسجد کشتواڑ کے امام و خطیب اورمجلس شوریٰ کے صدر فاروق احمد کچلو ایک سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ جموں سے نجی گاڑی میں کشتواڑ واپس آرہے تھے کہ کھلینی سے قبل گاڑی سڑک پر لڑھک گئی تاہم  انھیں کوئی چوٹ نہیں آئی جسکے بعد انھیں میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا اور پھر انھیں کشتواڑ جانے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ امام جامع کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جسکے بعد انھیں جموں کے میڈیکل کالج منتقل کیا گیا تھا اور پھر انکا علاج سپر سپیشلٹی ہسپتال میں کیا گیا اور چند روز قبل انھیں ہسپتال سے چھٹی دی گئی تھی جسے بعد آج وہ کشتواڑ واپس آرہے تھے کہ یہ حادثہ رونما ہوا۔

تازہ ترین