جموں وکشمیر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے

تاریخ    7 جون 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
سرینگر// جموں وکشمیر میں اتوار کی صبح سویرے زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔اتوار کی صبح ساڑھے چھ بجے محسوس کئے گئے زلزلہ کی شدت ریختر پیمانہ پر 2.5درج کی گئی۔ جنوبی کشمیر، ریاسی اور اس سے ملحقہ جموں علاقہ کے اضلاع میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کا مرکز ریاسی ضلع کے کٹرہ قصبہ سے 82کلومیٹر مشرق میں زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
 
 

تازہ ترین