کورونا ہلاکتوں میں مزید20کا اضافہ، تعداد3759

تاریخ    28 مئی 2021 (36 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ شام سے جموں کشمیر میں مزید20کورونا مریض جاں بحق ہوگئے جن میں ایک12سالہ بچی بھی شامل ہے۔اس طرح یہاںکورونا ہلاکتوں کی تعداد3759تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تازہ کورونا ہلاکتوں میں وادی کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں12جبکہ صوبہ جموں میں8افراد جاں بحق ہوگئے۔
وادی میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع بارہمولہ، سرینگر،، بڈگام اوراننت ناگ سے تھا۔
 

تازہ ترین