کورونا کیسوں میں4788 کا بھاری اضافہ،60ہلاکتیں

تاریخ    8 مئی 2021 (11 : 07 PM)   
(Representational UNI Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں سنیچر کے روز کورونا وائرس کے کیسوں میں بھاری اضافہ درج ہوا۔ یہاں آج4788کورونا کیس سامنے آئے۔
اس کے علاوہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس میں مبتلائ60افراد جاں بحق ہوگئے۔
آج سرینگر ضلع میں853،بارہمولہ میں470،بڈگام میں444،پلوامہ میں325،کپوارہ میں131،اننت ناگ میں573،بانڈی پورہ میں83،گاندر بل میں55،کولگام میں237اور شوپیان ضلع میں88کیس سامنے آگئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں634،ادھمپور میں181،راجوری میں247،ڈوڈہ میں22،کٹھوعہ میں169،سانبہ میں66،کشتواڑ میں23،پونچھ میں82،رام بن میں63اور ریاسی ضلع میں42کورونا کیس سامنے آگئے۔
 

تازہ ترین