تازہ ترین

جموں کشمیر میں مزید30کورونا ہلاکتیں، تعداد2642

تاریخ    8 مئی 2021 (27 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید 30 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ابھی تک2642افراد مہلک کورونا وائرس کا شکار بن گئے ۔
سنیچر کونیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں19اموات جی ایم سی جموں میں جبکہ 11اموات وادی کشمیر کے اسپتالوں میں واقع ہوئیں۔
وادی کشمیر میں آج جو کورونا مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اُن کا تعلق رام باغ سرینگر ،بگرو خانصاحب بڈگام، گوجری بل سرینگر،بٹوارہ سرینگر،بتہ مالو سرینگر،بانہال،اننت ناگ،نوپورہ اننت ناگ وغیرہ علاقوں سے تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے312افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ان میں سے1526افراد کی موت وادی کشمیر جبکہ1116کی موت جموں صوبے میں ہوئی۔
 

تازہ ترین