تازہ ترین

نوا ب بازار سرینگر میں گرینیڈ حملہ

۔ 3پولیس و فورسز اہلکار اور شہری زخمی

تاریخ    8 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
 سرینگر// شہر سرینگر کے نوا ب بازار علاقے میںنا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹی کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ جس کے نتیجے میں 3 فورسز اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ حملے کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی کارورائی عمل میںلائی تاہم کسی کی گرفتاری نہیںہوئی ۔ پولیس کے مطابق نواب بازار میں معمول کی سیکورٹی پر تعینات سی آر پی ایف اور پولیس اہلکار کھڑے تھے  تو اس دوران نا معلوم سمت سے مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنانے کی غرض سے گرینیڈ پھینکا  جو پولیس و فورسز اہلکاروں کے نزدیک زوردار دھماکہ کیساتھ پھٹ گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی بعد دوپہر قریب 5بجکر 15منٹ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں2 سی آر پی ایف ، ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ۔ حملے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے وہاں تلاشی آپریشن عمل میں لایا تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ 
 

تازہ ترین