تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا کا بڑھتا قہر| متاثرین کی تعداد 5000سے متجاوز

۔ 24گھنٹوں میں مزید 50 فوت، متوفین کی مجموعی تعداد 2600کے پار

تاریخ    8 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
  سرینگر //جموں و کشمیر میں جمعہ کو پہلی مرتبہ روزانہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعدادریکارڈ 5000کا ہندسہ پار کرکے 5443 تک پہنچ گئی ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 6 ہزار 954 ہوگئی ہے۔ اس دوان مزید 50افراد کو وائرس نگل گیا اور متوفین کی مجموعی تعداد 2600کا ہندسہ پار کرکے 2612تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 49ہزار 718تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے  جن میں 160سفر کرنے والوں سمیت 5443افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ تازہ متاثرین میں 1868 جموں جبکہ 3575کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 3575متاثرین میں 34افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 3541افراد مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیرصوبے میں سرینگر میں 1071، بارہمولہ میں 496، بڈگام میں 384، پلوامہ میں 118، کپوارہ میں 198، اننت ناگ میں 568، بانڈی پورہ میں 93، گاندربل میں 169، کولگام میں 344 اور شوپیان ضلع میں 134افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 24گھنٹوں کے دوران وادی میں مزید 21افراد فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں ڈلگیٹ سرینگر کا 61سالہ شخص، رمبیل پورہ اننت ناگ کا 78سالہ شخص، نئی بستی اننت ناگ کا 60سالہ شخص،  ایس کے کالونی اننت ناگ کا 70سالہ معمرشخص، جنگلات منڈی اننت ناگ کا 72سالہ شخص، بونیار باہمولہ کا 55سالہ شخص، مخدوم صاحب نوٹہ کا 68سالہ شخص اور بر برشاہ سرینگر کا 70سالہ معمر شخص فوت ہوگیا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد  1500سے تجاوز کرکے 1515ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں جمعہ کو مزید 1868افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں  126افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے جموں پہنچے جبکہ 1742افراد مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جموں صوبے کے تازہ متاثرین میں جموں میں 639، ادھمپور میں 292، راجوری میں 300،ڈوڈہ میں 37، کٹھوعہ میں 226، سانبہ میں 121، کشتواڑ میں 39، پونچھ میں 95، رام بن میں 67 اور ریاسی سے 52افراد تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران جموں صوبے میں 29افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں  18جی ایم سی جموں، 3جی ایم سی راجوری، پولو اسپتال مہولی میں ایک، ضلع اسپتال رام بن میں ایک، فورٹس اسپتال امرتسر میں ایک، ایکس کام جموں میں ایک، سپر سپیشلٹی اسپتال جموں میں ایک اور 4افراد گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1097تک پہنچ گئی ہے۔     
 
 

۔45 سال سے زیادہ عمر کے لوگ کیلئے ویکیسن کی کوئی کمی نہیں:اٹل ڈلو

نیوز ڈیسک
 
جموں// جموں وکشمیر کے فائنانشل کمشنر ہیلتھ اتل ڈلو کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے کورونا ویکیسن کی کوئی کمی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے کورونا ویکیسن منی فیکچررس سے براہ راست لیتی ہے اور جس حساب سے وہ ویکیسن دیتے ہیں اسی حساب سے لوگوں کو یہ لگوائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی زنجیر تب ہی ٹوٹے گی جب لوگ کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں گے ۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے دورے کے دوران میڈیا کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا: ‘لوگوں کی ٹیسٹنگ اور ویکسینشین پر زور دیا جا رہا ہے ، یہ زنجیر تب ہی ٹوٹ سکتی ہے جب لوگ کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں گے ’۔

 

تازہ ترین