وراٹ کوہلی اوراہلیہ انشکا شرما نے کورونا کے خلاف لڑائی میں دوکروڑروپے کا عطیہ دیا

تاریخ    8 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ممبئی// ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اوران کی اہلیہ اداکارہ انشکاشرما نے کوروناوباکے خلاف جنگ میں دوکروڑروپے کا عطیہ دیا ہے ۔دونوں نے جمعہ کو سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام میں سماجی خدمت کی تنظیم کیٹو کے ساتھ جڑنے اورہندوستان کی کورونا کے خلاف لڑائی میں مددکرنے کے لئے رقم جمع کرنے والی مہم میں دوکروڑ روپے کاعطیہ دینے کااعلان کیا۔وراٹ نے کہا، ‘‘ہندوستان کے لئے چیزیں بہت مشکل ہیں، کیونکہ ہم وبا سے لڑرہے ہیں۔ سچ میں اپنے ملک کو اس طرح سے جوجھتے ہوئے دیکھنا کافی تکلیف دہ ہے ۔ ہم ان تمام لوگوں کے شکرگزارہیں جوہمارے لئے شب وروز لڑتے رہے ۔ ان کی لگن قابل ستائش ہے ، لیکن اب ہمارے تعاون کی ضرورت ہے اور ہمیں ان کے حق میں کھڑاہونا چاہیے ، اس لئے انشکا اورمیں نے کیٹوپرایک فنڈریزر مہم شروع کی ہے ، جس کے تحت جمع ہوافنڈ اے سی ٹی گرانٹس میں جائے گا۔ ہم آپ تمام سے اس پہل میں شامل ہونے اورعطیہ دینے کی درخواست کرتے ہیں۔ چھوٹی سی مدد بھی اہم ہوتی ہے ۔ ہمارے اہل خانہ، دوستو اورمداحوں کے لئے یہ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہونے کا وقت ہے ۔ ہم مل کر اس وبا کو ہرائیں گے ، ہم اس جنگ میں جیت سکتے ہیں اورہم اس میں ایک ساتھ ہوں۔
 

تازہ ترین