آئی پی ایل 2021 غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی

تاریخ    4 مئی 2021 (41 : 03 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے بعد منگل کے روزانڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ 19 رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔
آج دوپہر بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا تھا ، بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔
 

تازہ ترین