اگلے دس دن انتہائی اہم، متحدہ کاوشوں سے کورونا سے نجات ممکن:ایل جی سنہا

تاریخ    4 مئی 2021 (33 : 01 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روزکورونا لہر کی روک تھام کے لئے افسروں، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ” اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں“۔
انہوں نے کہا ” اگر ہم نے ان دس دنوں کے دوران مل کر اسی لگن و محنت سے کام کیا تو ہم اس مصیبت سے ضرور چھٹکارا پائیں گے“۔
ان کامزید کہنا تھا” ہمارے افسروں، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی متحدہ کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارے حالات ملک کے دیگر حصوں سے بہتر ہیں“۔
 

تازہ ترین