جموں کشمیر کے سابق گورنر جگموہن کا انتقال

تاریخ    4 مئی 2021 (45 : 11 AM)   
(File pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سابق مرکزی وزیر اور جموں کشمیر کے سابق گورنر جگموہن 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
جگموہن نے اپنے کیریئر کا آغاز سرکاری افسر کے طور کیا جس کے دوران انہیں ایک بہترین منتظم کے طور جانا جاتا تھا۔بعد ازاں جگموہن کو دلی کا لیفٹیننٹ گورنر بنایا گیا۔
جگموہن کو پہلے1984میں جموں کشمیر کا گورنر بنایا گیا۔بعد ازاں جب یہاں ملی ٹنسی شروع ہوگئی تو جگموہن کو ایک بار پھر1990میں یہاں کے گورنر کے طور تعینات کیا گیا۔
انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور لوک سبھا میں کئی باردلی کی نمائندگی کی۔وہ اٹل بہاری واجپائی کے دور اقتدار میں وزیر بھی رہے۔
جگموہن کے انتقال پر وزیر اعظم سمیت کئی سرکردہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 

تازہ ترین