بناء کام کے سرکاری دفاتر کا رخ نہ کریں:اے سی آر ڈوڈہ

عوام سے ماسک پہننے و دیگر ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //کورونا وائرس کی دوسری لہر سے اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لئے ٹیکہ لگوانا و ماسک پہننا لازمی ہے، لوگ سرکاری دفاترمیں بغیر ضرورت کے آنے سے احتیاط کریں۔ ان باتوں کا اظہار اے سی آر ڈوڈہ قیصر بھوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مہلک وباء کے لئے ماہرین کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے ضلع کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور سرکاری دفاتر میں بناء کام کے جانے سے احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص کام کی غرض سے دفتر میں جاتا ہے تو ماسک کا استعمال و سینیٹائزر سے ہاتھ دھونا نہ بھولیں۔بنکوں میں بھاری بھیڑ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کوؤڈ جانچ کے عمل میں ہر جگہ تیزی لائی گئی ہے اور بنکوں میں بھی ماسک پہننے، سماجی دوری بنائے رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ضلع خانہ بدوش لوگوں کی آمد کے حوالے سے اے سی آر نے کہا کہ عسر، ٹھاٹھری و دیگر مقامات پر ناکے لگا کر ان کا ٹیسٹ بھی لیا جارہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کو اپنا مکمل تعاون فراہم کریں تاکہ ضلع کو اس مہلک وباء سے محفوظ بنایا جاسکے۔
 

تازہ ترین