ڈی سی آکسیجن پلانٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے گور نمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال کا دورہ کر کے آکسیجن پلانٹ کو نصب کرنے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔آفیسر موصوف کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر ،میڈیکل سپر ناٹینڈنٹ ،اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر میکینکل کیساتھ ساتھ پیر امیڈیکل سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔اس دوران متعلقہ آفیسران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو آکسیجن پلانٹ کو نصب کر نے و دیگر کام کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔آفیسران نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کالج میں نصب کیا جانے والے پلانٹ کی صلاحیت ایک ہزار لیٹر فی منٹ ہے ۔انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ دو دنوں میں ہی پلانٹ کے کام کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پلانٹ کو جلداز جلد مکمل کرنے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کیا جائے ۔انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ محنت سے کام کیا جائے تاکہ کووڈ کے مریضوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔
 

تازہ ترین