کی کوئی کمی نہیںRemidesvir

لیفٹینٹ گورنر کے مشیر کا دورہ بارہ مولہ،حکام سے تبادلہ خیال

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


 بارہمولہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے متعلقہ اَفسران کے ہمراہ سوموارکو ضلع بارہمولہ کا دورہ کر کے وہاں مختلف شراکت داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں کووِڈ۔19 وبائی امراض کے چیلنج سے نمٹنے کے طریقوں اور اِقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں مذہتی رہنمائوں ، ٹرانسپورٹروں ، تاجروں پر مشتمل شراکت داروں نے معاشرے کے مختلف طبقہ ہائے فکر تعلق رکھنے والے اَفرادنے اَپنی رائے اور تجاویز پیش کیں۔اِس موقعہ پرر ڈی ڈی سی چیئر پرسن بارہمولہ سفینہ بیگ،ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ڈی آئی جی نارتھ ، ناظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتو ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر ، ایس ایس پی بارہمولہ ، مختلف محکموں کے سربراہان ، پی آر آئی سمیت دیگر متعلقہ اَرکان موجود تھے۔ بحث و مباحثے اور مشورے کے بعدمشیر موصوف نے کووِڈ ۔19 وَبائی امراض کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر شراکت دار کی طرف سے فعال تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مذہبی رہنمائوں اور پی آر آئی معاشرے میں ایک قابل احترام مقام رکھتے ہیں اور وہ لوگوں کو بڑے خطرات سے بچنے کے لئے ایس او پیز اور ہدایات پر عمل کرنے کے لئے مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔مشیر موصوف نے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو ضروری مشوروں کی سختی سے پیروی کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اگر معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو صورتحال قابو سے باہر جاسکتی ہے۔مشیر بصیر خان نے کہا کسی طرح کے مذہبی اِجتماع کی اِجازت نہیں ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بالعموم مساجد میںافطاری جماعتوں کو صحت عامہ کی فلاح و بہبود کے لئے ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔مشیر موصوف نے کہا کہ اِنتظامیہ نے آکسیجن سپلائی اور رامڈیسوویر ادویات کا کافی ذخیرہ حاصل کیا ہے اور اس کی کمی کے متعلق افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اُنہوں نے اَفسران اور دیگرشراکت داروں پر زور دیا کہ   وہ لوگوں کو جاری کووِڈ۔19ویکسی نیشن مہم کے بارے میں بیداری پیدا کریں تاکہ لوگ آگے آئیں اور اپنے مقررہ وقت پر ویکسین کے ٹیکے لگوائیں۔
 

تازہ ترین