ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2کروڑ

۔ 3.68 لاکھ نئے کیس،3417ہلاکتیں

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی خوفناک شکل کے بیچ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ،68 ہزار،147 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کردو کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے، اسی عرصے کے دوران 3 ہزار،417 افراد کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،18،959 ہوگئی ہے دریں اثنا اسی مدت کے دوران تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ،10 ہزار،347 افراد کے ویکسینیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 71 لاکھ 98 ہزار 207 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ،68 ہزار،147 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3 لاکھ،00،732 مریض صحت مند ہوئے جس سے ابھی تک ملک میں ایک کروڑ 62 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

تازہ ترین