عشاء،تراویح و تہجد ایک ساتھ

۔30منٹ کا دورانیہ مقرر: سعودی عرب

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سعودی عرب //آج سے مساجد میں عشاء، تراویح اورتہجد ساتھ اداکی جائیں گی۔سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے مطابق تمام مساجد میں تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تینوں نمازیں نصف گھنٹے میں ادا کرنا ہوں گی۔ادھر سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔مملکت سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سعودی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ صارفین کا رش کم کرنے کے لئے کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 19 ہزار 348 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 979 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
 

تازہ ترین