آکسیجن کنسنٹریٹربینک کووسعت | دارالخیر کی صاحب ثروت لوگوں سے امداد کی اپیل

تاریخ    3 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//دارالخیرگزشتہ سال قائم کئے گئے آکسیجن کنسنٹریٹربینک کو وسعت دے رہا ہے اور اس کیلئے اس نے ضرورت مندافراد کو اپنا نام وپتہ درج کرنے کو کہا ہے۔ایک بیان کے مطابق دارلخیر کی ایک ٹیلی میٹنگ میں کووِڈ معاملات میں اضافہ پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا گیا کہ کووِڈ سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔میٹنگ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال قائم کئے گئے آکسیجن کنسنٹریٹر بینک کووسعت دیناحالات کاتقاضا اور ناگزیر ہے۔چناچہ دارالخیر نے اس سلسلے میں ضرورت مندافراد کوآکسیجن کنسنٹریٹر کے حصول کیلئے اپنانام اور پتہ دارالخیر میں رجسٹر کرانے کو کہاہے اوراس کے لئے ہیلپ لائن نمبر   91-7006276109پررابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ چونکہ دارالخیر قدرتی آفات اور آگ سے متاثرہ افراد کے تئیں امدادی کاموں میں سرگرم عمل رہتا ہے۔ لہٰذا رمضان المبارک کے متبرک مہینے میں دارالخیر کے بینک اکائونٹ نمبر: 0086010100003534   IFSC کوڈ JAKA0BULBULمیں اپنے عطیات ، امداد اور خیرات جمع کرکے اجر دارین حاصل کریں۔
 

تازہ ترین