کے ٹی ایم ایف کی جے کے بینک چیئرمین سے اپیل | جموں کشمیرمیں آکسیجن پیداکرنے والے پلانٹ قائم کریں

تاریخ    3 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
سرینگر//کشمیرٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر منظوراحمد بٹ نے جموں کشمیر بینک کے چیف ایگزیکٹوافسراورمنیجنگ ڈائریکٹرآر ایس چبھر سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی ذمہ داریوں سے متعلق کارپوریٹ فنڈ کو جموں کشمیرمیں آکسیجن پیداکرنے والے پلانٹوں کے قیام پرخرچ کریں۔ممبئی ہائی کورٹ کی حالیہ ہدایت سے اشارہ پاکر ،کشمیرٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن نے کہا کہ جموں کشمیربینک کوملک کے مالی دارالحکومت کے ہائی کورٹ سے تحریک پانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے حال ہی میں ناگپور خطے کے اسپتالوں میں آکسی جن سپلائی کرنے کی خاطر پبلک سیکٹر ادارے مینگنیس اورانڈیالمٹیڈکواپنے کارپوریٹ ذمہ داریوں سے متعلق رقومات کوناگپورضلع کلکٹر کی طرف سے نشاندہی کئے گئے اسپتالوں میں آکسیجن کی پیداوار،ذخیرہ اور تقسیم کاری کے پلانٹ نصب کرنے کی ہدایت دی۔ منظور نے کہا کہ ہمیں کووِڈ کی تباہ کاریوں سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور ممبئی ہائی کورٹ کی ہدایات سے بھی تحریک پانے کی ضرورت ہے۔
 
 

تازہ ترین