تازہ ترین

جموں کشمیر میں3474نئے کورونا کیس،26ہلاکتیں

تاریخ    29 اپریل 2021 (09 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو 3474نئے کورونا کیس سامنے آئے۔آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں2450کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1024کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد172551تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں26افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ایک بار پھر سب سے زیادہ 1017 کیس سرینگر میں ظاہر ہوئے۔ان اعداد و شمار کے مطابق بارہمولہ ضلع میں آج 429،بڈگام میں268،پلوامہ میں137،کپوارہ میں71،اننت ناگ میں228،بانڈی پورہ میں51،گاندر میں57،کولگام میں181اور شوپیان ضلع میں11 کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں489،ادھمپور میں128،راجوری میں111،ڈوڈہ میں48،کٹھوعہ میں58،سانبہ میں77،کشتواڑ میں21،پونچھ میں32،رام بن میں17اور ریاسی ضلع میں43کیس سامنے آئے۔
 

تازہ ترین