شالہ ٹینگ میں نوجوان کی لاش برآمد

تاریخ    29 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاداحمد
سرینگر//سرینگر کے مضافات شالٹینگ میں 35 سالہ نوجوان کی لاش بدھ کے روز مشکوک حالات میں پائی گئی۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ شالٹینگ علاقے میں  فیاض احمد بیگ ولد ولی محمد ساکنہ گلشن آباد حیدر پورہ سرینگر کی نعش مشکوک حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر جہلم ویلی ہسپتال بمنہ منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم اور قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد نعش کو آخری رسومات کے لئے پسماندگان کے سپرد کردیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت دفعہ174 کے تحت تحقیقات شروع کردی۔
 

تازہ ترین