نامعلوم مسلح افراد نے پٹن میں بینک لوٹا، گارڈ کی بندوق بھی چھین لی

تاریخ    22 اپریل 2021 (13 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//نامعلوم مسلح افراد نے شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں جموں کشمیر بینک کی ایک شاخ کو لوٹ کر وہاں تعینات گارڈ کی بارہ بور بندوق بھی اڑالی۔یہ واقعہ پٹن کے شیر آباد کھورعلاقے میں پیش آیا۔۔
نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام نے بارہمولہ کے ایس ایس پی رئیس احمد کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ چار مسلح افرادنے بینک شاخ میں داخل ہوکر وہاں سے کچھ رقم لوٹ لی۔مذکورہ افراد نے بینک گارڈ کی12بور رائفل بھی چھین لی اور اس چھینا جھپٹی میں مذکورہ گارڈ کو معمولی چوٹ بھی آئی۔
دریں اثناءپولیس نے جائے مقام پر پہنچ کر تحقیقات شروع کی ہے نیز لٹیروں کی تلاش کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین