کشمیری نوجوانوں کے لئے فوج میں بھرتی کی 12 روزہ مہم مئی میں: دفاعی ترجمان

تاریخ    22 اپریل 2021 (43 : 03 PM)   


یو این آئی
سری نگر// انڈین آرمی نے کشمیری نوجوانوں کے لئے ماہ مئی میں قریب دو ہفتوں پر محیط ایک بھرتی ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
یہ ریلی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سونہ واری علاقے میں 17 مئی سے 28 مئی تک منعقد کی جائے گی جس میں وادی کشمیر کے سبھی دس اضلاع سے وابستہ خواہشمند نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔
دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع بانڈی پورہ کے سونہ واری علاقے میں 17 سے 28 مئی تک ایک ریکروٹمنٹ ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں وادی کشمیر کے سبھی دس اضلاع سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، پلوامہ، بڈگام، کپوارہ، شوپیان، گاندربل، بانڈی پورہ اور کولگام کے خواہشمند نوجوان شرکت کرسکتے ہیں۔
 

تازہ ترین