کورونا صورتحال کی وجہ سے امرناتھ یاترا کیلئے رجسٹریشن عارضی طور معطل

تاریخ    22 اپریل 2021 (59 : 02 PM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//مہلک کورونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے پیش نظر امرناتھ یاترا2021کیلئے رجسٹریشن کا کام جمعرات کو عارضی طور معطل کیا گیا۔
یہ اطلاع شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے ایک ٹویٹ میں دی۔
بورڈ کے مطابق کورونا سے پیدا صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے اور جونہی اس میں کوئی بہتری آتی ہے تو رجسٹریشن کا کام پھر سے شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین