سابق رکن قانون سازیہ ٹھاکر پورن سنگھ کا اتراکھنڈ سے لوٹنے کے بعد انتقال

تاریخ    22 اپریل 2021 (16 : 02 PM)   
(File pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سابق جموں کشمیر کے قانون سازیہ کے رکن اور وزیر مملکت ٹھاکر پورن سنگھ جمعرات کو انتقال کر گئے۔
کم و بیش75سالہ ٹھاکر نے کانگریس میں کچھ عرصہ گذرانے کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
 آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوکر ٹھاکر نے اسمبلی حلقہ درہال کی نمائندگی 2002تک کی جس کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوگئے اوروزیر مملکت بنایا گیا۔
ٹھاکر نے2014میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
ضلع راجوری میںبدھل علاقے کے بادھل کے رہنے والے ٹھاکر حال ہی میں اتراکھنڈ میں منعقدہ ایک مذہبی اجتماع میں شرکت سے لوٹے تھے۔جس کے بعد وہ بیمار ہوگئے اور انہوں نے آج آخری سانس لی۔
 

تازہ ترین