ضلع سانبہ میں زنگ آلودہ گرینیڈ اور191گولیاں بر آمد

تاریخ    22 اپریل 2021 (49 : 01 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو دعویٰ کہ انہوں نے ضلع سانبہ میں گذشتہ رات کے دوران ایک زنگ آلودہ گرینیڈ اور 191گولیاں بر آمد کیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران یہ بر آمدگی ضلع کے کھیدیان گاوں میں عمل میں لائی گئی ۔
بر آمد شدہ چیزوں میں ایک گرینیڈ،303بندوق کی191گولیاں،20چارجر کلپ(سبھی زنگ آلودہ) شامل ہیں۔
یہ بر آمدگی ایک نالے سے عمل میں لائی گئی اوراس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
 

تازہ ترین