بالائی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں،24 اپریل سے موسم میں بہتر ی کی توقع

تاریخ    22 اپریل 2021 (33 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ نیم شب سے ہی بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔
متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 22 اپریل کو بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں 23 اپریل کو بھی موسم خراب رہے گا اور کہیں کہیں بارشیں ہوں گی تاہم 24 اپریل سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔
ادھر وسطی ضلع گاندر بل کے کنگن سے کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگارغلام نبی رینہ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح سے ہی گاندربل، کنگن، گنی ون اوراس کے مضافات میں موسلادھار بارشیں جبکہ زوجیلا، گومری،منی مرگ، سونہ مرگ، گگن گیر کلن گنڈ میں تازہ برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ زوجیلا میں دس انچ،سونہ مرگ، چار انچ، گگن گیر دو انچ، کلن گنڈ میں دو انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سرینگر ۔سونہ مرگ شاہراہ پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں۔(مشمولات یو این آئی)
 

تازہ ترین