بارہمولہ کا 85 سالہ شہری کورونا وائرس سے فوت

تاریخ    22 اپریل 2021 (37 : 10 AM)   
(Representational image)

فیاض بخاری
بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ میں جمعرات کو کورونا وائرس نے ایک اور شخص کی جان لی۔دلنہ بارہمولہ کے ایک 85 سالہ شخص کو 20 اپریل کے روز ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا تھاجہاں اس نے آجآخری سانس لی۔
مذکورہ شہری کی علالت کے بعد اس کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔
اس طرح سے ضلع بارہمولہ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 186 پہنچ گئی۔
 بارہمولہ میں گذشتہ روز کورونا کے 232 مثبت کیس سامنے آئے تھے۔
 

تازہ ترین