نذرانۂ عقیدت

تاریخ    21 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


فراز تخیل
 منقبت در شانِ عظمتِ مخدومۂ کائنات
خاتونِ جنت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 
 
نور پیکر فاطمہ خاتون جنت آپ ہیں 
طیبہ و طاہرہ خاتون جنت آپ ہیں 
پیکر مہرو وفا خاتون جنت آپ ہیں 
محور صبرو رضا خاتون جنت آپ ہیں 
جان عالم کی صدا خاتون جنت آپ ہیں 
رب کعبہ کی رضا خاتون جنت آپ ہیں 
نور عین مصطفیٰ خاتون جنت آپ ہیں 
قلب و روح و جانفزا خاتون جنت آپ ہیں 
آپ کی شرم و حیا ہے بے بدل اور بے مثال 
زاہدہ و عابدہ خاتون جنت آپ ہیں 
والدہ حسنین کی دختر رسول اللہ کی 
زوجہء مشکل کشا خاتون جنت آپ ہیں
 بے اجازت گھر میں خود جبریل بھی آتے نہ تھے
یہ مقام اور یہ حیا خاتون جنت آپ ہیں 
فاقہ کر کے بھی گزارا زندگی کو آپنے 
ایسی راضی با رضا خاتون جنت آپ ہیں 
مہر میں ارشد بندھی ہے مومنوں کی مغفرت 
ضامن روز جزا خاتون جنت آپ ہیں
 
محمد ارشد خان رضوی فیروزآبادی اْتر پردیش  
فون نمبر۔9259589974
 

تازہ ترین