تازہ ترین

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سنچورین//تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میج میں پاکستان جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دیکر پروٹیز کے دیس میں 2 مرتبہ ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔ 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈن مرکرم کے ساتھ جینیمن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی شاہین شاہ آفریدی نے دلائی جب 18 رنز بنانے والے ایڈن مرکرم وکٹوں کے عقب میں سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ 77 کے سکور پرکیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے عثمان قادر نے 17 رنز بنانے والے جے جے سمٹس کو چلتا کیا۔ ملان کا ساتھ دینے کپتان ٹیمبا باووما آئے اور دونوں نے 50 رنز کی شراکت قائم کر کے سکور کو 127 تک پہنچا دیا۔سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے محمد نواز نے ایک ہی اوور میں ملان(77) اور باووما(20) کو چلتا کیا۔ نواز نے چند رنز کے اضافے سے کلاسن کو بھی چلتا کرکے پاکستان پانچویں کامیابی دلا دی۔ ایندائل فلکوایو اور کائل ویرین کی جوڑی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کیلئے 108 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔ اس مرحلے پر ایسا محسوس ہوا کہ دونوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کو فتح دلانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن حارث رو¿ف نے ویرین کی اننگز کا خاتمہ کر کے میزبان ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، ویرین نے 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔فلکوایو بھی مجموعی سکور میں 3 رنز کے اضافے سے چلتے بنے، انہوں نے بھی 54 رنز بنائے۔ بیورن ہینڈرکس صرف 1رن بنا سکے،19 رنز بنانے والے کیشو مہاراج کی وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے بکھیر دیں۔ میچ کے آخری اوور میں شاہین نے ڈیرل ڈپاویلن کو آو¿ٹ کرکے پاکستان کو میچ اور سیریز میں فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ جنوبی افریقہ نے اب تک 48 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے ہیں۔ سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستانی اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا، فخر زمان اور امام الحق نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 112 رنز کی شراکت قائم کی، امام الحق 57 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ اسکے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کپتان بابراعظم کریز پر آئے اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھانے ہوئے 200 رنز مکمل کرائے۔فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سنچری سکور کی جسکے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان صرف 2 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔سرفراز احمد کی اننگز صرف 13 رنز تک محدود رہی، وہ جے جے سمٹس کی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔ اگلے اوور میں فہیم اشرف بھی صرف ایک بنا کر چلتے بنے۔کپتان بابراعظم نےایک مرتبہ پھر شاندار باری کھیلتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔محمد نواز بھی موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد ایڈن مرکرم کی دوسری وکٹ بن گئے۔
 

تازہ ترین